قالیباف کی شرط: بحری ناکہ بندی ختم نہ ہوئی تو جنگ بندی بے معنی ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ حقیقی اور مکمل جنگ بندی اسی وقت قابلِ قبول ہو سکتی ہے جب سمندری ناکہ بندی ختم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بحری پابندیاں برقرار رہیں تو جنگ بندی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔

latest urdu news

اپنے بیان میں قالیباف نے زور دیا کہ جنگ بندی کا مقصد صرف فوجی کارروائیاں روکنا نہیں بلکہ ایسے تمام اقدامات کا خاتمہ بھی ہے جو عالمی تجارت اور معیشت کو متاثر کریں۔ ان کے مطابق سمندری ناکہ بندی دراصل عالمی نظام کو یرغمال بنانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ایران سخت مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

قالیباف کا طنز، ٹرمپ کو پیٹرول قیمت پر سخت جواب

قالیباف نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اس پر مکمل عملدرآمد ہو، بصورت دیگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter