ایران میں سپریم لیڈر کی حمایت میں بڑے مظاہرے، تہران اور صنعا میں ریلیاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں ہزاروں افراد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والے اس اجتماع میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔

latest urdu news

اسی سلسلے میں ایک اور ریلی بھی نکالی گئی جس میں ماؤں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ مظاہرین نے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ ان مظاہروں کو ملک میں جاری سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای عالمی توجہ کا مرکز بن گئے

دوسری جانب یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ حزب اللہ کی حمایت کا بھی اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter