تیسرا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں رضا اللہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 449 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ رضا اللہ نے کیا جنہوں نے 8 ویں نمبر پر آ کر 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو پوری ایک اننگز کی شکست سے نہ صرف بچایا بلکہ میچ جیتنے کی ایک امید بھی دلائی ۔

ان کے علاوہ شان مسعود 95 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابراعظم نے 76 رنز بنائے، اذان اویس نے 59 اور محمد عباس نے 42 رنز بنا کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کمی ۔ صائم ایوب صفر، عبداللہ شفیق صفر ، غازی غوری نے 16، محمد عمران نے 4 سکور بنائے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کےلیے شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ

انگلینڈ کی جانب سے ایٹکنسن نے 3 ، اولی ربنسن ، جوش اور لارنس نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد ہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 133 رنز پر پولین لوٹ گئی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 453 رنز کی اننگ کھیلی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter