ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کےلیے شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق لیفٹ شاہین شاہ آفریدی عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں، انھیں ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔

شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا۔

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 208 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو 389 رنز کا ہدف

اسٹار بیٹر نے کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا، شاہین نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 166 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter