ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس کے لیے نئی بحری اتھارٹی قائم کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے جہازوں سے ٹرانزٹ فیس وصول کرنے کے لیے نئی بحری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ اتھارٹی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گی اور انہیں آمد و رفت کی اجازت بھی جاری کرے گی۔

latest urdu news

ایرانی کمانڈوز کے مطابق ایک آئل ٹینکر کو ملک کی تیل برآمدات میں مبینہ مداخلت اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں تحویل میں لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹینکر علاقائی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانی تیل کی ترسیل متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر “اوشین کوئی” کو خلیج عمان سے تحویل میں لے کر ایران کے جنوبی ساحلی علاقے کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں امریکی آپریشن معطل، ایران نے دباؤ مسترد کر دیا

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، اور ایران کے حالیہ اقدامات سے خطے میں معاشی و سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter