پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ، موٹرویز بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

شدید اسموگ کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دی گئیں۔

لاہورسمیت مختلف شہروں میں دھند اورشدید اسموگ کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہیں ۔

اسکےعلاوہ موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے ، موٹر وے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

 

Free website traffic