نئے مالی سال کا آغاز، وفاقی بجٹ نافذ، درآمدی کاسمیٹکس اور پرفیومز پر ڈیوٹی میں کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا نیا مالی سال کا بجٹ باقاعدہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ نئے مالیاتی اقدامات کے تحت بعض شعبوں میں ٹیکس اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ درآمدی بیوٹی مصنوعات اور کاسمیٹکس پر ڈیوٹی میں کمی کے باعث ان کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔

latest urdu news

نئے مالیاتی قوانین کے مطابق سالانہ 22 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ سالانہ 50 کروڑ روپے سے کم آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والے افراد اور کمپنیوں کے لیے سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد مقرر کر دی ہے۔ تاہم بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں اور کھاد کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس بدستور برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے متعدد درآمدی بیوٹی مصنوعات پر اضافی کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

وفاقی بجٹ عوام دوست اقدام، عام شہری کے مسائل کو ترجیح دی گئی: چودھری شجاعت حسین

ڈیوٹی میں کمی سے متاثر ہونے والی مصنوعات میں درآمدی میک اپ کٹس، فیس پاؤڈر، لپ اسٹک، لپ گلوس، آئی لائنر، مسکارا، پرفیومز، باڈی اسپرے، لوشنز، فیس واش، موئسچرائزنگ کریمیں، ہیئر کلرز، ہیئر لوشنز، ہیئر ریموونگ کریمیں، مصنوعی بال (وگز) اور بال سیدھے یا گھنگھریالے کرنے والے برقی آلات سمیت مختلف کاسمیٹک اشیاء شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter