ایران میں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا شیڈول جاری، ایران اور عراق میں مختلف تقریبات ہوں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایرانی حکام نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سرکاری شیڈول کے مطابق ہفتے کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں عوام کو آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جائے گا، جبکہ پیر کو دارالحکومت میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق مرکزی جنازے کے بعد میت کو قم کے راستے عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ اس کے بعد 9 جولائی کو آیت اللہ علی خامنہ ای کی اپنے آبائی شہر مشہد میں تدفین کی جائے گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تعزیتی تقریبات اور جنازے میں ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس، چین، پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکومتی وفود اور 90 سے زیادہ ممالک کے مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا مبینہ آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے بتایا کہ غیر ملکی شخصیات کی آمد کے پیش نظر بری، بحری اور فضائی افواج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق سرحدی نگرانی، گشت اور فضائی دفاعی نظام کو بھی مزید فعال کر دیا گیا ہے تاکہ رسومات کے دوران مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter