حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی، پیٹرولیم لیوی میں کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ تاہم عوام پر اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں بھی ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

latest urdu news

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے لیوی اسٹرکچر کا اطلاق 2 جولائی سے کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ردوبدل کا مقصد قیمتوں میں استحکام برقرار رکھتے ہوئے ماحولیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل مہیا کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحول دوست منصوبوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ دوسری جانب پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے اس اضافے کے اثرات کو متوازن رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو قیمتوں میں فوری اضافے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا

حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، کیونکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کو پیٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیویز کے نظام میں یہ تبدیلی مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، محصولات کے نظام کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی مالیاتی تقاضوں کو پورا کرنے کے پیش نظر کی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت صارفین کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter