برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو خواتین کے حقوق اور سماجی خدمات پر خصوصی اعزاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ، سماجی مسائل کو اجاگر کرنے اور معاشرتی آگاہی کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

latest urdu news

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور فضا علی کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکا نے کہا کہ انہوں نے خواتین کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور معاشرتی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اعزاز وصول کرنے کے بعد فضا علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

فضا علی کا اداکاراؤں کے لباس سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے اپنے اعزاز کو پاکستان کی خواتین کے نام کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سماجی مسائل، خواتین کے حقوق اور عوامی آگاہی کے لیے اپنی آواز اسی جذبے کے ساتھ بلند کرتی رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter