پنجاب میں ایئرپورٹس اور ائیربیسز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت حساس فضائی تنصیبات کے اطراف متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ائیربیسز اور ایئرپورٹس کے گرد کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال، آلائشیں اور گوشت پھینکنے جیسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی جانوں، املاک اور فلائٹ آپریشنز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ایسی سرگرمیاں پروازوں کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔

پنجاب میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق پنجاب بھر میں 30 روز کے لیے نافذ العمل رہے گا، جبکہ یہ احکامات صوبے میں موجود تمام کمرشل ایئرپورٹس کی حدود پر بھی لاگو ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter