پاکستان کا بنگلادیشی طلبہ کیلئے 500 اسکالرشپس دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران بنگلادیشی طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ Ishaq Dar نے اگست 2025 میں اپنے دورہ بنگلادیش کے دوران “پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اسی منصوبے کے تحت بنگلادیشی طلبہ کو مختلف تعلیمی شعبوں میں اسکالرشپس دی جائیں گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا، جبکہ اس پروگرام کے تحت بنگلادیشی وفد تین ہفتوں کے مطالعاتی اور تربیتی دورے پر پاکستان میں موجود ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نالج کوریڈور اور 500 اسکالرشپس کا آغاز کردیا

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے باقاعدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter