ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایک بہتر معاہدے کی پیشکش کی ہے، تاہم اگر تہران نے اسے قبول نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

latest urdu news

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ان اور اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو وہی کریں گے جو امریکا چاہے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ضروری ہے، تاہم اس معاملے میں فوری عجلت کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر Xi Jinping سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے شی جن پنگ کو “اچھا انسان” قرار دیا۔

ایران پر دباؤ سے نتائج نہیں نکلیں گے، سفارت کاری ہی بہتر راستہ ہے: مسعود پزشکیان

اس سے قبل ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایران پر حملے کا فیصلہ تقریباً کر چکے تھے، تاہم کارروائی سے محض ایک گھنٹہ قبل انہیں اسے مؤخر کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ ان کے مطابق امریکا مکمل طور پر تیار تھا اور حملہ کسی بھی وقت کیا جا سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے چند رہنماؤں نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے باعث مزید وقت دینے کی درخواست کی، جس کے بعد مجوزہ حملہ مؤخر کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter