مومنہ اقبال کی شکایت پر این سی سی آئی اے متحرک، سیاسی شخصیت اور اہلیہ طلب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ Momina Iqbal کی جانب سے ہراسانی اور سائبر بُلنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعد این سی سی آئی اے نے معاملے میں باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ ادارے نے ایم پی اے Saqib Chadhar اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو طلب کر لیا ہے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں افراد کو 22 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔

مومنہ اقبال نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی شکایات متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو جمع کروائیں، مگر مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی عمل میں نہ آسکی۔

اداکارہ کے مطابق انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے اہلخانہ کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

ٹک ٹاکرز اور اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، یہ کام سیاستدانوں نے شروع کردیا ہے:مومنہ اقبال کا طنز

مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلیٰ حکام، سرکاری اداروں، نیوز چینلز اور مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی ٹیگ کیا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔ متعدد صارفین نے متعلقہ اداروں سے فوری اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس جاری ہونے کے بعد اب توجہ آئندہ تحقیقات اور ممکنہ پیش رفت پر مرکوز ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter