7
ایرانی صدر Masoud Pezeshkian نے کہا ہے کہ دباؤ ڈال کر ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی سوچ حقیقت پسندانہ نہیں بلکہ محض خام خیالی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن سفارتی راستہ اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے تمام دروازے اب بھی کھلے ہیں، تاہم باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
جنگ بندی قومی قربانیوں اور عوامی اتحاد کا نتیجہ، مسعود پزشکیان
مسعود پزشکیان کے مطابق جنگ اور دباؤ کی پالیسی کے مقابلے میں احترام اور اعتماد پر مبنی سفارت کاری زیادہ دانشمندانہ، محفوظ اور پائیدار راستہ ہے۔
