واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حماس کے حامیوں کو امریکا سے بے دخل کیا جائے گا، اس سلسلے میں فلسطین کے حامی طالبعلم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، خلیل کی اہلیہ امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمود خلیل نے فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب، بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور ٹک ٹاک انفلوئنسر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر ڈی جے وینس، اور محکمہ DOJ کے سربراہ ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر کے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک پیشگوئی کرچکے ہیں، جو غلط ثابت ہوئی تھی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد، ڈریگن مین نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے سے پہلے ہی روکا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔