انمول عرف پنکی منشیات کیس، متعدد قریبی افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف آئی اے نے کیس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کئی افراد کے نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کر دیے ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق پی این آئی ایل میں انمول عرف پنکی کے ساتھ اس کے دو سابق شوہروں اور دو بھائیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کراچی پولیس کی سفارش پر کیا گیا تاکہ متعلقہ افراد کی نقل و حرکت اور ممکنہ بیرون ملک سفر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق منشیات کے مبینہ نیٹ ورک، مالی معاملات اور سہولت کاروں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں بینک اکاؤنٹس، سفری ریکارڈ اور رابطوں کا ڈیٹا بھی کھنگالا جا رہا ہے۔

ملیر کورٹ نے ملزمہ پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات اور ممکنہ گرفتاریاں بھی سامنے آ سکتی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے کیس سے جڑے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter