پُرامن معاشرہ قومی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم Shehbaz Sharif نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل پاکستان کی قومی وراثت اور آئینی ذمہ داری ہے۔

latest urdu news

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن معاشرتی ہم آہنگی، اتحاد اور برداشت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم Muhammad Ali Jinnah نے ہمیشہ دیانت داری، انصاف اور قومی یکجہتی کو پاکستان کی بنیاد قرار دیا تھا، اور یہی اصول آج بھی قومی شناخت اور مضبوط معاشرے کی اساس ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ایک روادار اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بنیادی حقوق سے متعلق آگاہی پروگراموں کے ذریعے معاشرے میں برداشت، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

“ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا”، وزیراعظم کا معرکۂ حق کی پہلی برسی پر خطاب

وزیراعظم نے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ایک خوشحال، محفوظ اور ہم آہنگ پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter