سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی نرخ گر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

latest urdu news

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار روپے سے زائد سستا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 539 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter