آسٹریلیا میں طوفان کی تباہ کاریاں، طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں شدید نقصان پہنچایا، جہاں تیز ہواؤں کے سبب درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ میں تین لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہونے سے تقریباً ساڑھے سات لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی سروس نے نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں جمعرات کی رات پیش آیا، جہاں 27 سالہ اسرائیلی خاتون اور ان کی ایک ساتھی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter