بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی، بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں جمعرات کی رات پیش آیا، جہاں 27 سالہ اسرائیلی خاتون اور ان کی ایک ساتھی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین بنگلورو سے تقریباً 350 کلومیٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ساتھ مزید تین مسافر بھی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے حملہ کرتے ہوئے پہلے تین مسافروں کو زبردستی کینال میں دھکیل دیا، جن میں ایک امریکی اور دو بھارتی شہری شامل تھے۔ پانی میں گرنے کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر دو نے تیر کر جان بچالی۔

حکام کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد متاثر ہوئے، جن میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ متاثرہ اسرائیلی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر زیادتی کی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter