پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

latest urdu news

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میچ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف اس کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

لاہور میں اسموگ کے باعث وینیو تبدیل

واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے 434 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی، سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

اس فیصلے کے بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 نومبر سے دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگا، جو 21 نومبر تک جاری رہے گا۔

ماخذ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ، جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں