پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری بھرپور انداز سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کرکے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ مارے گئے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter