پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں اور کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد خودکش حملوں، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے ہیں اور قوم دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter