حوثیوں کا یمنی فوج پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، حوثیوں کے حملے میں یمنی فوج کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے فیلڈ ملٹری ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے حریب کے علاقے میں حکومتی فورسز کو نشانہ بنایا۔ چند روز کے دوران حریب میں یہ دوسرا حملہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع شہر المخا اور اس کی بندرگاہ کے علاوہ مارب اور حضرموت میں بھی حکومتی فورسز کے خلاف حملے کیے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی اور مشرقی گورنریٹس میں حکام نے ممکنہ مزید حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں جہازوں سے فیس وصول کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

صدارتی لیڈرشپ کونسل کے رکن سلطان علی الارادہ نے المہرہ گورنری میں سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی یونٹس اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مزید مؤثر رابطہ کاری پر زور دیا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter