حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں جہازوں سے فیس وصول کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء: یمن کے حوثی گروپ نے بحیرۂ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے نہ کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی فیس نافذ کی گئی ہے۔

latest urdu news

حوثیوں کے زیرِ انتظام ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (HOCC) نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرۂ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو محفوظ گزرگاہ کی فراہمی رضاکارانہ بنیادوں پر اور مکمل طور پر مفت ہے۔

کیلیفورنیا میں امریکا کا جدید ایف-35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے فیس یا ادائیگی کا مطالبہ نہ تو ایچ او سی سی کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی جمہوریہ یمن کی۔ شپنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر مجاز شخص یا تنظیم کو ادائیگی یا حساس معلومات فراہم نہ کریں۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ حوثی قیادت بحیرۂ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

حوثیوں نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہازوں پر کسی قسم کی فیس عائد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter