سعودی عرب نے پاکستان کو بڑا مالی ریلیف دے دیا، 5 ارب ڈالر قرض کی مدت میں 3 سال کی توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان کو بیرونی مالیاتی محاذ پر اہم سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت مزید تین سال کے لیے بڑھا دی ہے، جس سے ملک پر فوری قرض ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

latest urdu news

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے پاس سعودی عرب کے مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس موجود ہیں۔ ان میں سے 3 ارب ڈالر رواں سال اپریل میں مختصر مدت کے لیے فراہم کیے گئے تھے، جنہیں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو واجب الادا ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا۔

قرض کی مدت میں توسیع کے بعد رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر تقریباً 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جبکہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی متوقع ہے۔

پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران پاکستان 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کر چکا ہے، جبکہ چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ اگلے ماہ متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے، جبکہ دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter