بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی ہے، جوڑے کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد بالی وڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کردی
اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے نومولود بچی کے پاؤں کی تصویر بھی شیئر کی، جس کے ساتھ پیدائش کی تاریخ 19 ستمبر درج کی گئی۔
دیپیکا کی جانب سے خوشی کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کے ذریعے اداکارہ اور رنویر سنگھ کو مبارکباد دی۔ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دھرندر 2 میں وکی کوشل رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گے؟ شائقین کے لیے بڑی خبر
دوسری بیٹی کی آمد کے بعد دیپیکا اور رنویر کا خاندان مزید خوشیوں سے بھر گیا ہے، جبکہ ان کے مداح بھی اس موقع پر جوڑے کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
دیپیکا اور رنویر کی پہلی بیٹی کا نام دعا ہے
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر کومو میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی بالی وڈ کی معروف تقریبات میں شمار کی جاتی ہے۔
شادی کے تقریباً 6 سال بعد ستمبر 2024 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے دعا پڈوکون سنگھ رکھا۔
اب دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد دونوں اداکاروں نے اپنی نجی زندگی کے اس خوشگوار لمحے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
دیپیکا اور رنویر کی جانب سے نومولود بیٹی کے حوالے سے خوشخبری سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
