کویت میں شہریت کی جانچ کا عمل تیز، مزید 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت نے شہریت کے معاملات کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی فیصلے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

latest urdu news

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی حکومت گزشتہ دو برس سے ایک وسیع پیمانے پر شہریت نظرثانی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ اس مہم کے تحت شہریت حاصل کرنے کے تمام قانونی اور انتظامی مراحل کی دوبارہ جانچ کی جا رہی ہے تاکہ غیر قانونی یا متنازعہ بنیادوں پر حاصل کی گئی شہریتوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2025 کے دوران تقریباً 50 ہزار افراد کی کویتی شہریت واپس لی جا چکی ہے۔ حالیہ فیصلے کے بعد اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس سے یہ مہم ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شہریت جانچ کارروائیوں میں شمار ہونے لگی ہے۔

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑی کارروائی، ہزاروں افراد ملک بدر

کویتی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات ملکی قوانین اور ضوابط کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد شہریت کے نظام میں شفافیت اور قانونی حیثیت کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم بعض ناقدین اور انسانی حقوق کے حلقے اس مہم کے ممکنہ سماجی اور انسانی اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق کویت میں جاری یہ مہم نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی حلقوں میں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں اس کے قانونی، سماجی اور انسانی پہلوؤں پر مسلسل بحث جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter