6
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف فی الحال حملے نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر نے حملوں کی تیاری کا حکم دیا تھا تاہم حملے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلےٹرمپ نے فیصلہ واپس لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے حوثیوں کے خلاف حملوں کے اہداف کی فہرستیں مرتب کرلی تھیں، ٹرمپ کے قریبی حلقے کی اکثریت حوثیوں کے خلاف کارروائی کی مخالف تھی۔
سعودی عرب کے کئی شہروں پر حوثی ڈرون حملوں کا خدشہ،مکہ مکرمہ سمیت مختلف شہروں میں ہنگامی انتباہ جاری
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ اور خطے میں امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کےلیےسیکیورٹی الرٹ جاری کر دیے۔ امریکی شہریوں کومشرق وسطیٰ کےسفرپرمحتاط رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔
