پی ٹی آئی والے ملک میں انتشار پھیلاکر سڑکیں بند کرنا چاہتے ہیں،عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے ملک میں جگہ جگہ انتشار پھیلاکر سڑکیں بند کرنا چاہتےہیں مگر پرتشدد جتھوں کو اکٹھا نہیں ہونے دیاجاسکتا۔ پی ٹی آئی کا ماضی کا کوئی بھی احتجاج پرامن نہیں رہا۔

latest urdu news

سماء کے پروگرام "دو ٹوک” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عطاتارڑ نے کہا کہ ابھی روڈ سائیڈ پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ ضرورت پڑی تو بند کریں گے۔ جماعت اسلامی کو بھی ڈی چوک نہیں آنے دیں گے۔ ان میں سے کسی کو بھی اسلام آباد نہیں پہنچنے دیاجائےگا۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں علیمہ خان کی گرفتاری فرمائشی ہے، میں اس پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی تیاری کی جارہی ہے، اس بار مستقل حل تلاش کریں گے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ان کےاحتجاج سےجوانوں کی شہادتیں بھی ہوئیں، پی ٹی آئی کے احتجاج سے معیشت کونقصان ہوتاہے، حکومت نہیں چاہتی کہ حالات خراب ہوں، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو تباہ کردیاہے، ایسےاحتجاج سےمعیشت کو120ارب کاروزانہ نقصان ہورہاہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کہتی ہےوہ بالکل ٹھیک ہیں، پمزاسپتال میں بانی کےعلاج کےدوران الشفاکےڈاکٹرز موجود تھے، کوئی قیدی ملاقات کو انتشار پھیلانے کیلئےاستعمال نہیں کرسکتا، ملاقات کےبعدان کابھارتی چینلز پر بیان چلتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter