پی ایس ایل 11: محمد عامر اور فہیم اشرف میں گرما گرمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Pakistan Super League کے 11ویں ایڈیشن کے ایک میچ کے دوران محمد عامر اور فہیم اشرف کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی، جسے ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے ختم کرایا۔

latest urdu news

یہ واقعہ راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 17ویں اوور میں محمد عامر نے فہیم اشرف کو آؤٹ کیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق آؤٹ ہونے کے فوراً بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آئے اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا، تاہم صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے ہی فیلڈ میں موجود دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرا کے معاملہ ٹھنڈا کر دیا۔

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے فرحان اور صہیب مقصود کو عارضی ریلیز کر دیا

میچ کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا، جبکہ اس دوران پیش آنے والا واقعہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter