صومالیہ کے ساحل پر 41 روز سے پاکستانی عملے کی یرغمالی، اہل خانہ نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صومالیہ میں ایک جہاز پر اغوا کیے گئے پاکستانی عملے کے اہل خانہ نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق جہاز 21 اپریل سے سمندر میں غیر مستحکم حالت میں موجود ہے اور عملہ 41 روز سے یرغمال ہے۔

latest urdu news

مغویوں کے اہل خانہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جس جہاز پر ان کے پیارے موجود ہیں وہ مبینہ طور پر اسکریپ ہونے والا تھا اور اس کی موجودہ حالت انتہائی خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی بار دیگر مسلح گروہ بھی جہاز پر قبضے کی کوشش کر چکے ہیں، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو گئی ہے۔

ایک مغوی امین بن شمس کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر اور دیگر افراد کی زندگیوں کے حوالے سے شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق عید کے موقع پر مختصر رابطہ ہوا تھا جس میں مغویوں نے اپنی پریشانی اور غیر محفوظ حالات کا ذکر کیا۔

دیگر اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ مختلف متعلقہ دفاتر اور حکام سے رابطے کے باوجود انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعدد بار احتجاج اور درخواستیں کر چکے ہیں، تاہم اب تک کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز، ایران-امریکا مذاکرات پر پاکستان کا سفارتی کردار جاری

اہل خانہ نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پر موجود تمام پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ ان کے مطابق بچوں اور خاندانوں کی بے چینی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اور صورتحال فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter