حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے ہوگا۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ اور باب المندب کی ممکنہ بندش جیسے عوامل بھی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے روزانہ قیمتوں کے تعین کے نظام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک بھر میں رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل سے پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور اسٹاک کا انتظام بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کیا جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter