فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران تہران میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات میجر جنرل علی عبداللہی سے ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے کے دوران انہوں نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کا خطے میں امن کے فروغ کے حوالے سے مؤقف مشترک ہے اور دونوں ممالک اس مقصد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تہران میں اہم ملاقاتیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایرانی قیادت سے رابطہ
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں امن کے لیے ثالثی کردار کو آگے بڑھانا ہے۔
