لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور غیر قانونی مالی مطالبات نے ملکی معیشت کو سنگین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے پیچیدہ مسائل کا حل قومی یکجہتی اور ملی سوچ سے ممکن ہے، جبکہ خطے میں جاری بڑی طاقتوں کی چالوں کا توڑ کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور تجارتی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر ملک میں دولت اکٹھی کرکے بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات کے دوران بازاروں میں خواتین پولیس اسکواڈ کے گشت میں اضافہ کرنے اور خواتین و بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
