امریکا کا ایران پر سخت مؤقف: مکمل انٹیلی جنس اور دباؤ میں اضافے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

General Dan Caine نے دعویٰ کیا ہے کہ Iran کی قیادت سے متعلق امریکا کے پاس مکمل معلومات موجود ہیں، جن میں ان کے فیصلے، سرگرمیاں اور نقل و حرکت شامل ہیں۔

latest urdu news

پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران، جہاں Pete Hegseth بھی موجود تھے، جنرل کین نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرتی ہے اور ایران کی عسکری صلاحیت، ہتھیاروں، صنعتی ڈھانچے اور معیشت کے بارے میں مکمل آگاہی رکھتی ہے، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جن میں پڑوسی ممالک پر دباؤ ڈالنا اور عالمی جہاز رانی پر ٹیکس عائد کرنا شامل ہے۔ ان کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں ایسے جہاز بھی پکڑے گئے جو ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع Pete Hegseth نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسے بہتر معاہدہ کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دانشمندانہ فیصلہ نہ کیا تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

ایران اور پاکستان قیادت کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور جنگ بندی پر گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک درجنوں بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق اس اہم گزرگاہ پر کنٹرول برقرار رکھا جائے گا اور ایران کے خلاف ناکہ بندی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ صورتحال اب عالمی سطح اختیار کر چکی ہے اور یورپی ممالک کی جانب سے بھی اس معاملے پر سنجیدہ سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter