پنڈ دادن خان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت نے شہر کے مرکزی بازار میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیم کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کام، درپیش رکاوٹوں اور تاخیر کے اسباب کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان کا عملہ بھی موجود تھا، جس نے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بیوٹیفکیشن اسکیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
جہلم میں دن دیہاڑے پولیس اہلکار لٹ گئے، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر شہری ماحول فراہم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولتوں کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے۔
