پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے انٹرنیٹ سروس میں تعطل کے باعث نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

latest urdu news

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور اس سے منسلک سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ہائی کمیشن میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا کی سہولیات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز کی معطلی آئندہ اطلاع تک برقرار رہے گی۔

تاہم پاکستان ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ دستاویزات کی تصدیق سے متعلق خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

امید ہے کہ برطانوی حکومت سے وہ پاکستان ہائی کمیشن کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، پاکستانی ہائی کمشنر

ہائی کمیشن نے سروسز کی بحالی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ماخذ: پاکستان ہائی کمیشن لندن کا اعلامیہ، جیو نیوز اردو کی رپورٹ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں