عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے خطے کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے الگ الگ گفتگو میں Asim Munir اور پاکستان کے نائب وزیراعظم Ishaq Dar سے رابطہ کیا۔ ان بات چیت میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سالک اور شافع قابلِ احترام مگر فیصلوں پر افسوس ہے، چوہدری نصیر عباس کا بیان
رپورٹس کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا گیا اور جاری صورتحال میں سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔
