دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی پر تنقیدی پوسٹ، مداح حیران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی اداکار نوازالدین صدیقی کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا، جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو مبینہ طور پر خوفناک قرار دیا۔

latest urdu news

دیا مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اس میں نوازالدین صدیقی کو ٹیگ کیا۔ پوسٹ میں اداکار کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوفناک رہا، انہیں بات کرنے تک کی تمیز نہیں اور ان کا رویہ بھی انتہائی جارحانہ ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں نوازالدین صدیقی کو ٹیگ تو کیا، تاہم اپنے بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔

نوازالدین صدیقی کا جواب بھی سامنے آگیا

دیا مرزا کی پوسٹ کے جواب میں نوازالدین صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیا۔

انہوں نے لکھا کہ رویے میں کمی نکالنا آسان ہے، کام میں کمی نکال کر دکھائیے۔

دونوں اداکاروں کی ان پراسرار پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کے درمیان ممکنہ تنازعے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

Photo: Screenshot

پوسٹس کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے کو حقیقی تنازعے کے بجائے آنے والے ڈرامے کی تشہیری مہم قرار دیا۔

Photo: Screenshot

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا اور نوازالدین صدیقی ڈرامہ ’ڈاکٹر حسن‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں کی پوسٹس اسی منصوبے کی مارکیٹنگ کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف کو نشانہ بنایا گیا، بشنوئی گینگ کا دعویٰ

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئے منصوبے کی تشہیر کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں تو ایسا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان پوسٹس کے پس منظر یا تشہیری مہم سے متعلق کوئی واضح وضاحت سامنے نہیں آئی۔

ماخذ: جیو نیوز اردو کی رپورٹ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں