امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

latest urdu news

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے، دوطرفہ تجارت اور عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

ٹرمپ کا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ، ایران سے متعلق AI تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سیاست اور تجارت کے حوالے سے امریکا اور چین کے تعلقات خاصی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات مستقبل کی سفارتی اور معاشی پالیسیوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter