غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، مجموعی طور پر 18 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ: غزہ کی پٹی پر تازہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ شہر کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث شہری آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کے دوران کم از کم 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیروت کے نواحی علاقوں اور جنوبی لبنان میں 10 سے زائد گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی۔

لبنان پر اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران-امریکا مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں: ایرانی قیادت

لبنانی ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو طبی کارکن بھی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے ان حملوں پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter