ڈنگہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، کار ٹرک سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں منڈی بہاؤالدین روڈ پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک سڑک کی غلط سمت میں کھڑا تھا، اسی دوران ڈنگہ سے منڈی بہاؤالدین جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 41 سالہ ثقلین شاہ ولد مقصود شاہ اور 25 سالہ بلال ولد ریاست علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گاؤں ڈومیان، کھاریاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

گجرات: تھانہ ڈنگہ پولیس کی کارروائیاں، قتل کیس کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں افراد کی میتیں سول ہسپتال ڈنگہ منتقل کر دی گئیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹرک کے غلط سمت کھڑے ہونے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter