بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پردہ فاش: معروف فرانسیسی اخبار نے بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس: فرانس کے معتبر روزنامے ’لی مونڈے‘ نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بھارت کی حالیہ فضائی ناکامیوں اور میڈیا کنٹرول کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق بھارت نے پاکستان میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا ہے، جن میں رافیل طیارہ بھی شامل ہے۔ یہ انکشاف بھارت کے لیے ایک سفارتی و عسکری جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

لی مونڈے نے لکھا کہ بھارت نے فرانس سے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو کے معاہدے میں خریدے تھے تاکہ اپنی فضائی قوت میں اضافہ کیا جا سکے، لیکن اب انہی رافیل طیاروں کا پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونا بھارتی دفاعی حکمت عملی پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

اخبار کے مطابق فرانسیسی خبر رساں اداروں کو بھارتی سکیورٹی ذرائع کی جانب سے طیاروں کے نقصان کی تصدیق موصول ہوئی ہے، جو اس حقیقت کو مزید تقویت دیتی ہے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ بھارتی حکومت نے اپنے میڈیا کو زبردستی طیاروں کی تباہی سے متعلق خبریں ہٹانے پر مجبور کیا، تاکہ فضائی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے اور عوامی ردعمل سے بچا جا سکے۔

فرانسیسی اخبار نے اس بات کی بھی نشان دہی کی کہ پاکستانی فضائیہ کو گزشتہ 15 برسوں میں انسداد دہشت گردی کے تجربات نے جنگی میدان میں مہارت دی ہے۔ پاکستان کے پاس جدید چینی اور فرانسیسی طیارے موجود ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق لی مونڈے کی رپورٹ مودی حکومت اور بھارتی عسکری قیادت کے دعووں کو سخت نقصان پہنچاتی ہے۔ ایک بین الاقوامی جریدے کی جانب سے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو اجاگر کرنا نہ صرف بھارت کی عسکری ساکھ کے لیے دھچکا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کے منہ پر طمانچہ بھی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter