دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست جاری، نیویارک سرفہرست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں امریکی شہر نیویارک پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ پیرس دوسرے اور لاس اینجلس تیسرے نمبر پر رہا۔

latest urdu news

سوئس ادارے برسن کی جانب سے 2026 کے لیےجاری اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں دنیا بھر کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے،تاہم فہرست میں پاکستان کاکوئی بھی شہر جگہ نہیں بنا سکا۔

عالمی اسپورٹس شہروں کی رینکنگ میں لندن چوتھے اورمیڈرڈ پانچویں نمبر پر ہے،اس فہرست میں بارسلونا چھٹے،میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبرپرموجود ہےجبکہ مانچسٹر 10ویں،واشنگٹن 11ویں اور میامی کا 12واں نمبر ہے۔

ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں اور دبئی 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر ہے، کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں نمبر پر موجود ہے۔

محکمہ پاسپورٹس میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا جدید نظام

رینکنگ کی تیاری میں ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا شامل کی گئیں، جبکہ سوشل میڈیا اور میڈیا کوریج کے تجزیے کو بھی رینکنگ کا حصہ بنایا گیا۔

رینکنگ میں شہروں کی کھیلوں کے ساتھ وابستگی، عالمی سطح پر کھیلوں کی میزبانی اور اسپورٹس کے شعبے میں اثرورسوخ کو مدنظر رکھا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter