ایران جنگ میں امریکا کو اسلحے اور گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے، پینٹاگون واچ ڈاگ رپورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پینٹاگون واچ ڈاگ نے اپبی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو اسلحے اور گولہ بارود کی کمی کا سامنا ہے۔

latest urdu news

امریکا اور ایران کے درمیان فروری سے جاری جنگ کے مالی اورعسکری نقصانات سے متعلق امریکی وزارتِ دفاع کے انسپکٹرجنرل نے پہلی باضابطہ تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جون کےاختتام تک جنگ پرامریکا کے 33 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد اخراجات آچکے ہیں،22 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے ہتھیار اور بم استعمال کیے گئے، جبکہ 3 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کے آلات اور طیارے مکمل طور پر تباہ یا ضائع ہوچکے ہیں۔

عسکری آلات کےنقصانات کی تفصیل بتاتےہوئےرپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 50 سے زائد امریکی طیارے اور ڈرونز تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں،جن میں چار ایف 15 ای جنگی طیارے،ایک ایف 35 اے، ایک اے 10 وارٹ ہاگ، 12 کےسی 135 ری فیولنگ طیارے اورکم ازکم 30 بڑےایم کیونائن ریپرڈرونزشامل ہیں،مسلسل جنگ کے باعث امریکی فوج کوگولہ بارود کی شدید کمی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

پینٹاگون کی تصدیق: ایران جنگ کے دوران دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی

اسکےبرعکس امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعوی کیاکہ امریکا اپنی تاریخ کے بہترین اوراعلیٰ ترین ہتھیار تیار کر رہا ہے،جو روزانہ کی بنیاد پرمشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں امریکی افواج کوفراہم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter