امریکی مڈٹرم انتخابات: مسلم ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید کامیاب، مائیک راجرز کو شکست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن میں ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے دی۔ انتخابی مہم کے دوران انہیں اپنے نام اور مذہبی شناخت کی بنیاد پر تنقید کا سامنا رہا۔

latest urdu news

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو کئی اہم مقابلوں میں برتری حاصل ہے۔ مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق عبدل السید نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ مائیک راجرز کے حصے میں 48 فیصد ووٹ آئے۔

نام اور مذہبی شناخت کو انتخابی مہم کا نشانہ بنانے کا دعویٰ

انتخاب میں کامیابی کے بعد عبدل السید نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کے عقیدے اور نام کو نشانہ بنایا گیا، تاہم انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے انہیں شکست دینے کے لیے انتخابی مہم پر خطیر رقم خرچ کی اور ان کے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ عبدل السید کے مطابق ان تمام مخالفتوں کے باوجود وہ انتخابی میدان میں ڈٹے رہے اور کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اپنی جماعت کے اندر سے بھی مخالفت کا سامنا

بی بی سی کے مطابق عبدل السید کو انتخاب سے قبل اپنی جماعت کے بعض رہنماؤں کی مخالفت بھی برداشت کرنا پڑی۔

ڈیموکریٹک کانگریس کی رکن ہیلی سٹیونز سینیٹ کی نشست کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار عبدل السید کی حمایت کرنے کے بجائے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تاہم ہیلی سٹیونز کی مخالفت کے باوجود عبدل السید نے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔

امریکی ریاست الینوائے میں نبیلہ سید کامیاب، ری پبلکن امیدوار کو شکست دے دی

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کے 206 اور ری پبلکنز کے 123 امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ 435 ارکان پر مشتمل ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 218 نشستیں درکار ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کو 19 نشستوں پر برتری حاصل ہونے کے بعد ان کی تعداد 53 ہوگئی ہے، جبکہ ری پبلکنز کو 10 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور ان کی مجموعی تعداد 41 بتائی گئی ہے۔

امریکی سینیٹ کی 100 نشستوں میں سادہ اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ابتدائی انتخابی نتائج پر مبنی ہیں اور حتمی نتائج سامنے آنے کے ساتھ ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں