شان مسعود کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں، تبدیلی کا امکان بڑھ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم میں قیادت کے حوالے سے ایک اور ممکنہ تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، اور اس بار معاملہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے متعلق ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کی ٹیسٹ قیادت پر نظرثانی شروع کر دی ہے، اور انہیں کپتانی سے ہٹانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

شان مسعود کو نومبر 2023 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، مگر ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی توقعات پر پورا نہ اُتر سکی۔ ان کے زیر قیادت پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل ہوئی، جب کہ 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر ہوم سیریز میں بنگلادیش کے خلاف بدترین شکست نے پی سی بی کو کپتانی کے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2023-25 میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، اور ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ قیادت میں تجربے اور میدان میں جارحانہ حکمتِ عملی کی کمی پاکستان کے ٹیسٹ کھیل پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

دوسری جانب وائٹ بال ٹیم کی قیادت میں بھی عدم استحکام برقرار ہے، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نہ صرف نیوزی لینڈ کے دورے میں ناکام رہی بلکہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں بھی خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی۔ ان مسلسل شکستوں کے بعد بورڈ میں اعلیٰ سطح پر قیادت کے حوالے سے بڑے فیصلے متوقع ہیں، اور جلد ہی کپتانی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter