عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ تنزلی کے بعد 100ویں نمبر پر پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Henley & Partners کی جانب سے جاری کردہ تازہ عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر تنزلی کا شکار ہو گیا ہے۔ نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اب دنیا بھر میں 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے، تاہم پاکستانی شہریوں کو اب بھی 30 ممالک میں ویزا فری یا آسان سفری سہولیات حاصل ہیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر ہو کر 97 ویں نمبر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ جنوری 2026 میں یہ 98 ویں اور 2025 میں 103 ویں پوزیشن پر موجود تھا۔ تازہ فہرست میں تین درجے تنزلی کے بعد پاکستان 100 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اگرچہ رینکنگ میں کمی دیکھی گئی ہے، لیکن پاکستانی شہری اب بھی متعدد ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول اور الیکٹرانک ٹریول آتھارائزیشن (ETA) کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2026 میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 32 ممالک تک رسائی حاصل تھی، جو اب کم ہو کر 30 رہ گئی ہے۔

پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری رسائی رکھنے والے ممالک میں Barbados، Dominica، Haiti، Rwanda، Gambia، Trinidad and Tobago اور Vanuatu سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت

اسی طرح ویزا آن ارائیول کی سہولت Cambodia، Maldives، Nepal، Samoa اور Senegal سمیت مختلف ممالک میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق Kenya، Seychelles اور Sri Lanka ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ETA) کے ذریعے داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاسپورٹ رینکنگ میں تبدیلی کا مطلب لازمی طور پر سفری آزادی میں بڑی کمی نہیں ہوتا بلکہ یہ اکثر عالمی ویزا پالیسیوں اور دوطرفہ معاہدوں میں ردوبدل کا نتیجہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری اب بھی کئی ممالک کے لیے مختصر مدت کے سفر میں رعایتی سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter